You are currently viewing ایک اور نئی ایئر لائن ’کے ٹو ایئر ویز‘ کا عنقریب پاکستان میں افتتاح 

ایک اور نئی ایئر لائن ’کے ٹو ایئر ویز‘ کا عنقریب پاکستان میں افتتاح 

کراچی (ڈیسک) پاکستان میں جلد ہی ایک اور نئی ایئر لائن اپنے آپریشنز کا افتتاح کر رہی ہے۔
کے ٹو ایئر لائنز کے نام سے فلائٹس کا آغاز کرنے والی ایئر لائن کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، کمپنی کی پریس ریلیز کے مطابق کے ٹو ایئر ویز پاکستان کی کمرشل ایوی ایشن میں پہلی بار جدید ’ایمبریئر ای جیٹس‘ متعارف کروا رہی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اسی سال ایمبریئر ای190 جہاز پاکستان کے مختلف شہروں میں لوگوں کو سفر کی سہولتیں فراہم کرتے نظر آئیں گے۔
ایئر لائن یو اے ای میں بزنس کرنے والے پاکستانی تاجروں کا جوائنٹ وینچر ہے، کمپنی کا عزم ہے کہ پاکستان کے چھوٹے شہروں اور کم استعمال ہونے والے ہوائی اڈوں کو ٹارگٹ کرتے ہوئے پاکستانی مسافروں کو تیز ترین سفر کی سہولتیں مہیا کی جائیں۔
کمپنی مالکان پاکستان میں ایک جدید، خود کار نظام سے لیس ، مضبوط ایوی ایشن ادارہ بنانے کے جذبے سے سرشار ہیں، ایئر لائن کے سی ای او الیکٹرونک انجینئر اور پاکستان ایئر فور س سے تعلق رکھنے والے خاندان سے ہیں ، ایئر لائن اسی سال اپنی خدمات کا آغاز کرنے کے عزم سے سرشار ہے۔