You are currently viewing ایک اور جامعہ کا قیام، دی سیفی برہانی یونیورسٹی کے چارٹر پر گورنر کے دستخط

ایک اور جامعہ کا قیام، دی سیفی برہانی یونیورسٹی کے چارٹر پر گورنر کے دستخط

کراچی (ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے دی سیفی برہانی یونیورسٹی کراچی کے چارٹر پر دستخط کردیئے۔
یونیورسٹی کے بل کی منظوری سندھ اسمبلی نے دی تھی جبکہ گورنر سندھ نے داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کے گزشتہ دورے پر یونیورسٹی کے قیام کی درخواست کی تھی۔
سیدنا مفضل سیف الدین نے گورنر سندھ کی درخواست پر یونیورسٹی کے قیام کی ہدایت کی تھی۔
گورنر سندھ نے پیر کو مذکورہ جامعہ کے بل پر دستخط کردیئے جس سے اس نئی یونیورسٹی کو باقاعدہ چارٹر مل گیا۔