بغداد (ڈیسک) عراق میں ہونے والی مہنگی ترین شادی دو ہفتے میں ہی اپنے انجام کو پہنچ گئی۔
العربیہ نیوز کے مطابق عراقی کے نوجوان حیدر الفیلی نے کویت کی شہری فنکارہ غدیر الفہید کو اپنی دلہن بنانے کا فیصلہ کیا۔
دلہا نے اپنی ہونے والی دلہن کے لیے ایک ارب یورو اور ایک کلو سونا مہر مقرر کیا۔
شادی ہونے کے محض دو ہفتے بعد ہی مزاج کے اختلاف کے باعث دلہا دلہن کے ازدواجی سفر کا اختتام ہو گیا۔
حیدر الفیلی نے اپنی منکوحہ سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ آپس میں ہم آہنگی اور مطابقت نہ ہونے کے باعث ہم اپنے راستے جدا کر رہے ہیں۔
علیحدگی کی تفصیلات کے دوران یہ بات زیر موضوع نہ آ سکی کہ آیا مہر مقرر ایک ارب یورو اور ایک کلو سونے کی ادائیگی کر دی گئی ہے یا معاف کروا لیا گیا ہے۔
