You are currently viewing ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے ڈالر ریٹ کیپ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے ڈالر ریٹ کیپ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا

کراچی (ڈیسک) ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے ڈالر ریٹ کیپ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
فاریکس مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ سے خریداری کے لیے ڈالر کا ریٹ 253 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈالر کی قیمت فروخت 255 روپے مقرر کرنے اور کریڈٹ کارڈز کے لیے ڈالر کی سیٹلمنٹ قیمت 256روپے کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے ڈالر ریٹ کیپ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایکسچینج کمپنیز اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈالر کیپ کرنے کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا لیکن اس کے نتائج غلط آرہے ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مارکیٹ میں مصنوعی طلب رہی، لوگ ہم سے ڈالر خرید کر گرے مارکیٹ میں بیچ رہے تھے، گرے مارکیٹ زرمبادلہ کا کام روز بروز اپنی طرف منتقل کررہی تھی، ڈالر کا مارکیٹ ریٹ 250 روپے سے زیادہ ہے۔ ایکس چینجز کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر بیچنے والے کو ریٹ ملے گا تو وہ ہمارے پاس آئے گا، اس طرح ڈالر ہم سے خرید کر گرے مارکیٹ میں بیچنے والے بھی کٹ جائیں گے، کل سے اس پر عمل درآمد ہوگا جبکہ ضرورت پر نوک پلک درست کریں گے، ایسوسی ایشن نے کہا کہ کیپ کرنے کا فیصلہ ہمارا اپنا تھا، ختم کرنے کا فیصلہ بھی ہمارا ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7