You are currently viewing ایڈمنسٹریٹر نے چارج لیتے ہی کے ایم سی کو پارکنگ فیس وصولی سے روک دیا

ایڈمنسٹریٹر نے چارج لیتے ہی کے ایم سی کو پارکنگ فیس وصولی سے روک دیا

کراچی (ڈیسک) ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمان نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی کے ایم سی کو پارکنگ فیس کی وصولی سے روک دیا۔سیف الرحمان کا کہنا ہے کہ کے ایم سی آج سے پارکنگ فیس وصول نہیں کرے گی۔ایڈمنسٹریٹر نے ہدایت کی ہے کہ پارکنگ اسٹاف کو ہٹایا جائے، آکشن ہونے تک پارکنگ مفت ہوگی۔ کے ایم سی افسران اور عملہ پارکنگ یا کوئی دوسرا ٹھیکہ نہیں چلائے گا۔انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر، سفاری پارک اور پارکوں میں ٹھیکے کے ایم سی کے ملازمین چلا رہے ہیں، آج سے کے ایم سی ملازمین کے تمام ٹھیکے بند کر دیے جائیں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 28 بڑی سڑکوں کی فوری مرمت کی جائے۔ قبل ازیں ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھالنے کے لیےڈاکٹر سیف الرحمان کے مرکزی دفتر کے ایم سی بلڈنگ پہنچنے پر افسران نے استقبال کیا۔ ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سیف الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی کے زیرانتظام سڑکوں کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پارکس اور گرین بیلٹس کو درست اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔