اسلام آباد (ڈیسک ):شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز کیس میں اہم گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کیلئے قومی احتساب بیورو (نیب) کی 2 رکنی ٹیم لندن روانہ ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق نیب ٹیم میں کیس افسر سلطان نذیر اور انویسٹی گیشن افسر عمران ڈوگر شامل ہیں ،ٹیم برطانوی کراؤن پراسیکیوشن سروس کے دو اہم گواہوں کے بیانات ریکارڈ کریگی۔ذرائع کہنا ہے کہ پاکستان نے حکومت برطانیہ سے ایون فیلڈ پراپرٹیز کیس میں مدد کی درخواست کی تھی جس پر پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔برطانوی کراؤن پراسیکیوشن سروس تمام درکار ضروری دستاویزات نیب ٹیم کے حوالے کرے گی۔ جبکہ نیب ٹیم کی وطن واپسی 20 دسمبر کو ہوگی۔
(این این آئی)