اسلام آباد (ڈیسک) احتساب عدالت نےسابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس کا مؤ خر کر نے کی درخواست مسترد کر دی ہے جبکہ ایون فیلڈ ریفر نس کا فیصلہ دن 12:30 بجے سنایا جائے گا ۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کے لیے نواز شریف کی درخواست پر سماعت کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست مسترد کردی۔ درخواست مسترد کئے جانے کے بعد اب عدالت ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ بھی آج ہی سنائےگی