You are currently viewing ایوان صدر کی جامع مسجد سے ”اسلاموفوبیا کے عالمی دن” کے موضوع پر خطبہ جمعہ براہ راست نشر کیا گیا

ایوان صدر کی جامع مسجد سے ”اسلاموفوبیا کے عالمی دن” کے موضوع پر خطبہ جمعہ براہ راست نشر کیا گیا

اسلام آباد(ڈیسک)ایوان صدر کی جامع مسجد سے خطبہ جمعہ براہِ راست نشر کیا گیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ایوان صدر کے حکام و عملہ نے نماز جمعہ ادا کی۔

ایوان صدر کی جامع مسجد سے”اسلاموفوبیا کے عالمی دن” کے موضوع پر خطبہ دیا گیا، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے خطبہ جمعہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے ہمیشہ علم کو فروغ دیا ہے، خطیب نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں آئندہ نسلوں کے لئے بہتر معاشرہ اور ماحول چھوڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے حوالے سے قرارداد منظور کی گئی جس کی منظوری میں تمام اسلامی ممالک نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ مسلمانوں نے ہمیشہ ہر معشرے کی بہتری کے لئے کام کیا، وسائل اور ٹیکنالوجی سے پوری انسانیت کی بہتری ممکن بنائی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ہدایت پر لوگوں کی رہنمائی کے لئے ایوان صدر کی جامع مسجد سے خطبہ جمعہ براہ راست نشر کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ نماز جمعہ کے موقع پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی گئی۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.