لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کے حلقہ این اے 122 میں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق کو سردار لطیف کھوسہ نے شکست دے دی۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ نے ایک لاکھ 17 ہزار 109 ووٹ لیے۔
خواجہ سعد رفیق 77ہزار 709 ووٹوں سے دوسرے نمبر پر رہے۔
ایکس پر جاری بیان میں سعد رفیق نے سردار لطیف کھوسہ کو کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔
سردار لطیف کھوسہ صاحب کو دلی مبارکباد
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 9, 2024
عوامی فیصلے پر خوش دلی سے
سر ِ تسلیم خم
اللّٰہ کریم آنیوالی پارلیمان کو متحد ھو کر قومی بحرانوں پر قابو پانے کی توفیق و تقویت عطا فرماۓ
آمین
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ”عوامی فیصلے پر خوش دلی سے سر تسلیم خم“۔
اپنی ٹوئٹ میں انھوں نے مزید لکھا کہ ”اللہ کریم آنے والی پارلیمان کو متحد ہو کر قومی بحرانوں پر قابو پانے کی توفیق و تقویت عطا فرمائے“۔