You are currently viewing این  ایف سی  سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی چھٹی

این ایف سی سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی چھٹی

اسلام آباد (ڈیسک) مشیر خزانہ  حفظ شیخ کو  این ایف سی سے نکال دیا گیا ۔

حکومت نے قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کا نیا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نیا کمیشننو ممبران پر مشتمل ہے اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو کمیشن سے نکال دیا گیا ہے جبکہ جاوید جبار خود کمیشن سے الگ ہوگئے تھے۔جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے مسلم لیگ ن کی درخواست پر سماعت کی۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے نیشنل فنانس کمیشن کی تشکیل کا نیا نوٹیفکیشن عدالت کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلا نوٹیفکیشن غیر موثر ہو گیا،اب یہ نوٹیفکیشن آن فیلڈ ہے، مشیر خزانہ کو نئے نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن میں شامل نہیں کیا گیا، قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کے خلاف ٹی او آرز میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، پرانے مالیاتی کمیشن کی تشکیل کے نوٹیفیکیشن پر مجھے بھی اعتراض تھا۔

جسٹس عامرفاروق نے درخواست گزار سے کہا کہ جس نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا تھا وہ حکومت نے واپس لے لیا تھا ، آپ نے اپنے کیس میں جو استدعا کی اس پر عمل ہو گیا، کمیشن کے نئے نوٹیفکیشن کے بعد آپ کی درخواست غیر موثر ہوگئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کی درخواست نمٹا دی۔

لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ ہمارا اعتراض تھا کہ ہم سے مشاورت کے بغیر مالیاتی کمیشن تشکیل دیا گیا، ہماری یہ کامیابی ہے کہ حکومت کو ہم نے آئین کے تحت کام کرنے پر مجبور کیا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے حفیظ شیخ کی کمیشن میں شمولیت کو چیلنج کیا گیا تھا۔ پرانے کمیشن میں حفیظ شیخ سمیت 11 ممبران شامل تھے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.