You are currently viewing اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی : پی سی بی نے عمر اکمل کو معطل کر دیا

اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی : پی سی بی نے عمر اکمل کو معطل کر دیا

لاہور (ڈیسک)  اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کر نے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے  عمراکمل کو معطل کر دیا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے جس کے بعد عمر اکمل اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات مکمل ہونے تک کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔

س دوران، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایچ بی ایل پی ایس 2020 کے لیے عمر اکمل کے متبادل کا انتخاب کرنے کی اجازت ہوگی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.