You are currently viewing اینٹی کرپشن کا 2 منی ایکسچینج کمپنیز کیخلاف اسٹیٹ بینک کو مراسلہ

اینٹی کرپشن کا 2 منی ایکسچینج کمپنیز کیخلاف اسٹیٹ بینک کو مراسلہ

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں حوالہ ہنڈی اور کرنسی اسمگلنگ میں ملوث 2 منی ایکسچینج کمپنیز کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل نے کارروائی کے لیے اسٹیٹ بینک کو مراسلہ ارسال کردیا۔
مراسلہ ڈائریکٹر ایکسچینج پالیسی ڈپارٹمنٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الصحارا ایکسچینج اور میگا کرنسی ایکسچینج کے خلاف قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ الصحارا کے خلاف 3 اور میگا کرنسی ایکسچینج کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے، دونوں کمپنیز کے خلاف حوالہ ہنڈی اور کرنسی اسمگلنگ کے مقدمات درج ہیں۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے میں حوالہ ہنڈی اور کرنسی اسمگلنگ میں ملوث 10 منی ایکسچینج کمپنیز کے خلاف اینٹی کرپشن، کمرشل بینکس، کارپوریٹ کرائم اور اسٹیٹ بینک سرکل میں مقدمات درج ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.