کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی ٹو آئی گانے سے شہرت ملنے والے طاہر شاہ کا کہنا ہے کہ خوش ہوں کہ اینجل گانے نے آئی ٹو آئی کا ریکارڈ توڑا، 48 گھنٹوں میں 20 لاکھ لوگوں نے گانا دیکھا، اینجل محبت کا پیغام ہے، انسانیت کی قدر اور انسانیت سے پیار کریں، تنقید کو مثبت لینا چاہئے اور اس سے سیکھنا چاہئے۔
انہوں نے بتایا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا بچہ میرا بیٹا ہے، اینجل کی ویڈیو میں موجود خاتون سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سرپرائز کو سرپرائز رہنے دیں۔
طاہر شاہر کا کہنا ہے کہ ہالی ووڈ فلم میں کام کررہا ہوں، بھارت سے بھی کئی پیشکش ہوئیں، فینز سے بہت محبتیں ملیں، خاموشی اپنے آپ میں بڑا جواب ہوتی ہے، جو ہوچکا وہ ماضی ہے اب مستقبل میں اچھی راہ پر گامزن ہوں۔