You are currently viewing ایم کیو ایم کے حق میں اے این پی کے 6 امیدوار دستبردار

ایم کیو ایم کے حق میں اے این پی کے 6 امیدوار دستبردار

کراچی (نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار متحدہ قومی موومنٹ کے حق میں کراچی سے قومی اسمبلی کے 3 اور صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں سے دستبردار ہوگئے۔
صوبائی ترجمان اے این پی دوست محمد کے مطابق اے این پی نے قومی اسمبلی کی نشستوں این اے 240، این اے 241 اور این اے 246 سے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں کے حق میں اپنے امیدواروں کو دستبردار کر لیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پی ایس 108، پی ایس 109 اور پی ایس 110 پر بھی ایم کیو ایم کے حق میں امیدواروں کو دستبردار کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔
دریں اثناء رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں کو واپس کچے میں بھیجیں گے، صوبائی حکومت مسلسل 15 سال سےکراچی کو نظرانداز کر رہی ہے، انھوں نے توجعلی 5 فیصد ووٹ پراپنا میئرمسلط کردیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.