You are currently viewing ایم کیو ایم  کے بانی الطاف حسین کا نام انتہائی مطلوب دہشتگروں کی  فہرست میں شامل

ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کا نام انتہائی مطلوب دہشتگروں کی فہرست میں شامل

اسلام آباد(ڈیسک)ایف آئی اے نے بانی متحدہ الطاف حسین کا نام انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا۔

ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے 1210 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں بانی متحدہ الطاف حسین کا نام بھی شامل ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ ریڈ بک میں الطاف حسین، افتخار حسین، محمد انور اور کاشف کامران کے نام انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں، چاروں ملزمان پر ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا الزام ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.