You are currently viewing ایم کیو ایم کو سندھ کی گورنرشپ اور وفاقی کابینہ میں 2 وزارتیں ملنے کا امکان

ایم کیو ایم کو سندھ کی گورنرشپ اور وفاقی کابینہ میں 2 وزارتیں ملنے کا امکان

لاہور (نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کو سندھ کی گورنر شپ کے ساتھ وفاقی کابینہ میں 2 وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نے کابینہ کے وزیروں کی تعداد کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی کابینہ میں وزیروں کی تعداد 20 ہونے پر ایم کیو ایم کو 2 وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو میری ٹائم کی وزارت مل سکتی ہے لیکن انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت ملنے کا کوئی امکان نہیں جبکہ سندھ کی گورنرشپ کے لیے نام پر ایم کیو ایم میں دو رائے پائی جاتی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کا ایک گروپ کامران ٹیسوری کو گورنر دیکھنا چاہتا ہے جبکہ دوسرا گروپ خوش بخت شجاعت کو گورنر بنانے کا خواہش مند ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے 5 وزارتوں کا مطالبہ کیا تھا تاہم (ن) لیگ نے ایم کیو ایم کو 2 وزارتیں دینے کی پیشکش کی تھی جس میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور وزارت حج کی پیشکش کی گئی تاہم ایم کیو ایم نے دونوں وزارتیں لینے سے انکار کردیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.