اسلام آباد (ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرکے مردم شماری پر تحفظات اور کراچی کے مسائل سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی اور امین الحق شامل تھے جبکہ ملاقات میں وفاقی وزیر سردار ایاز صادق بھی شریک ہوئے۔
اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی منظوری پر وفد نے وزیراعظم کو مبارکباد دی۔
وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے تحفظات اور مسائل کے حل کیلئے فوری ہدایات جاری کیں۔
