You are currently viewing ایم کیو ایم نے پیسے اور طاقت کے لالچ میں کراچی کو پھر بیچ ڈالا، علی زیدی

ایم کیو ایم نے پیسے اور طاقت کے لالچ میں کراچی کو پھر بیچ ڈالا، علی زیدی

کراچی (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا کہ ایک بار پھر ایم کیو ایم نے پیسے اور طاقت کے لالچ میں کراچی کو بیچ ڈالا۔
مردم شماری کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا میں گواہ ہوں کہ یہ پارٹی فون کالز پر چلتی ہے۔
فون کالز پہلے لندن سے آتی تھیں، اب بلاک نمبروں سے آتی ہیں۔
واضح  رہے کہ سربراہ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ 30 اپریل تک مردم شماری کا عمل مکمل ہو جائے گا اور جن سیاسی جماعتوں کے تحفظات ہیں انہیں دور کیا جائے گا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7