کراچی (ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے پیپلز پارٹی کی جانب سے مردم شماری کے موضوع پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کی دعوت مسترد کر دی۔
حال ہی میں ہونے والی مردم شماری پر پیپلز پارٹی اور قوم پرست جماعتوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے جس پر ایک موقف اپنانے کے لیے پی پی پی نے کل جماعتی کانفرنس کا اہتمام کیا جو کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونا قرار پائی تھی۔
ایک روز قبل پی پی پی کے وفد نے ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد پہنچ کر مردم شماری پر بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس میں متحدہ قومی موومنٹ کو شرکت کی دعوت دی تھی جسے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم نے مسترد کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم ہفتے کے روز باغ جناح گرائونڈ میں جلسہ کرنے جا رہی ہے جس کی تیاریں بھی کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے پی پی پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی اور مسلم لیگ فنکشنل بھی شرکت سے معذرت کا اظہار کر چکی ہیں۔