You are currently viewing ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل دوبارہ اسپتال منتقل

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل دوبارہ اسپتال منتقل

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل کی حالت بگڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کنور نوید جمیل کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں وہ انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج ہیں۔
یاد رہے کہ کنور نوید برین ہیمرج کے باعث کئی ماہ سے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے اور طبیعت سنبھلنے پر انہیں گھر منتقل کردیا گیا تھا۔
آج دوبارہ حالت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.