You are currently viewing ایم ڈی انگلش کرکٹ بورڈ کا پاکستان میں سیکورٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار

ایم ڈی انگلش کرکٹ بورڈ کا پاکستان میں سیکورٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار

لندن (ڈیسک) انگلش کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر راب کی نے پاکستان میں سیکورٹی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم کا دورہ پاکستان شیڈول کے مطابق ہوگا۔ راب کی نے کہا کہ سکیورٹی وفد نےحالات معمول کے مطابق ہونےکی رپورٹ دی اور ای سی بی سمیت ٹیسٹ اسکواڈ کے ہر کھلاڑی کو سکیورٹی وفد کی رپورٹ پر مکمل بھروسہ ہے۔ ایم ڈی انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا تھاکہ ٹیم کا دورہ پاکستان تاریخی ہوگا، گزشتہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران پاکستان میں انگلینڈ کا بہترین خیال رکھا گیا تھا، پاکستان میں جتنی سکیورٹی ملی ہم نے اس سے بہتر کی اُمید نہیں کی تھی لہٰذا ای سی بی اور سکیورٹی وفد پر مکمل بھروسہ ہے اور ہمیں اس حوالے سے کوئی تشویش لاحق نہیں۔