You are currently viewing ایمنسٹی اسکیم کی منظوری کابینہ کے آئندہ اجلاس تک موخر

ایمنسٹی اسکیم کی منظوری کابینہ کے آئندہ اجلاس تک موخر

   اسلام آباد(ڈیسک)حکومت نے اثاثے ظاہر کرنے سے متعلق ایمنسٹی اسکیم کی منظوری کابینہ کے آئندہ اجلاس تک موخر کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ایمنسٹی اسکیم کی منظوری کے حوالے سے مشاورت کی گئی،  وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے ایمنسٹی اسکیم پر کابینہ ارکان کو بریفنگ دی۔

اجلاس کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ پر بتایا کہ  کابینہ نے مجوزہ اثاثہ جات اسکیم کے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا ہے ، اثاثہ جات اسکیم سے متعلق تمام آپشنزپر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ، اسکیم کو کابینہ کے آئندہ اجلاس تک موخر کردیا گیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.