You are currently viewing ایمرٹس ایئر کا بلاک چین،میٹاورس اورکریپٹو کرنسی جیسے جدید ترین ڈیجیٹل سلوشنز اپنانے کا عندیہ

ایمرٹس ایئر کا بلاک چین،میٹاورس اورکریپٹو کرنسی جیسے جدید ترین ڈیجیٹل سلوشنز اپنانے کا عندیہ

دبئی (ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ایمرٹس ایئر نے اپنی نئی حکمت عملی کے تحت بلاک چین، میٹاورس اورکریپٹو کرنسی جیسے جدید ترین ڈیجیٹل سلوشنز اپنانے کا عندیہ دیا ہے تاکہ صارفین سے تیزتر اور زیادہ لچکدار طریقے سے رابطہ قائم کیا جا سکے۔

العریبیہ نیوز نے ایئر لائن کے چیف آپریٹنگ آفیسر عادل احمد الریدھا کی میڈیا بریفنگ کے حوالے سے بتایا کہ ایئرلائن صارفین کی ضروریات کی نگرانی کے لیے ایپلی کیشنز تیار کرنے کی کوشش میں میٹاورس اور نان فنجیبل ٹوکن کے لیے نئے عملے کی خدمات حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ میٹاورس کے ساتھ آپ اپنے پوریعمل کو تبدیل کرنے کے قابل ہو جائیں گے چاہے وہ آپریشن میں ہو، تربیت ہو، ویب سائٹ پر فروخت ہو، یا میٹاورس قسم کی ایپلی کیشن میں ہو تاہم اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اسے پرکشش بنایا جائے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ایمرٹس بِٹ کوائن کو ادائیگی کی خدمت کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جب کہ تجارت کے لیے کمپنی کی ویب سائٹس پر میٹاورس اور نان فنجیبل ٹوکن کلیکٹیبلز شامل ہیں۔