You are currently viewing ایلون مسک کا ٹرمپ پر ٹویٹر کی پابندی کو ختم کرنے کا عزم

ایلون مسک کا ٹرمپ پر ٹویٹر کی پابندی کو ختم کرنے کا عزم

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:11/05/2022 14:32
  • Reading time:1 mins read

نیویارک(ڈیسک)امریکی کی ارب پتی شخصیت ایلون مسک نے وعدہ کیا ہے کہ اگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر کو خریدنے کا ان کا معاہدہ کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد ٹویٹر کی مستقل پابندی کے فیصلے کو واپس لے لیں گے۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ایلون مسک نے ٹویٹر کو 44 ملین ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کی ہے، جسے کمپنی نے منظور کر لیا ہے۔ تاہم ابھی بھی اس معاہدے کو شیئر ہولڈرز اور مالیاتی ریگولیٹرز کی حمایت حاصل کرنے کا عمل باقی ہے۔فنانشل ٹائمز کے زیر اہتمام مستقبل کے حوالے سے ہونے والی ایک کانفرنس کے دوران ایلون مسک نے اپنے بیان میں ٹرمپ پر عائد ٹویٹر پابندی کو اخلاقی طور پر برا اور انتہائی احمقانہ فیصلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ ایک غلطی تھی کیونکہ اس کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کی آواز بھی بند ہو گئی۔ واضح رہے کہ ٹویٹرنے جنوری 2021 میں امریکا کی کیپیٹل ہل کی عمارت پر حملے کے بعد ٹرمپ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ادارے نے الزام عائد کیا تھا کہ ٹرمپ ٹویٹر پر غلطی بیانی سے کام لیتے ہوئے اشتعال انگیزی میں ملوث ہو رہے ہیں۔ٹرمپ کے حامیوں نے 2020 کے صدارتی انتخابات کے موقع پر کیپیٹل ہل کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا، جس میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔