You are currently viewing ایف بی آر کی جامع ڈیجیٹائزیشن، وزیراعظم کی ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری

ایف بی آر کی جامع ڈیجیٹائزیشن، وزیراعظم کی ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے فیڈرل بیورو آف ریونیو کی جامع ڈیجیٹائزیشن کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دے دی جو ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کےلیے ضروری پالیسی اقدامات تجویز کرے گی۔
10 رکنی ٹاسک فورس کے چیئرمین وزیر مملکت برائے خزانہ و ریونیو علی پرویز ملک ہوں گے۔
ڈیٹا آٹومیشن پر عملدرآمد اور سافٹ ویئر سلوشنز بھی ٹی او آر کا حصہ ہے۔
وزیراعظم نے ٹاسک فورس کو ڈیٹا کو صوبوں کی ریونیو اتھارٹیز، وزارتوں اور سرکاری محکموں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی بھی ذمہ داری دے دی۔
ٹاسک فورس ٹیکس کی بنیاد کو وسعت دینے کے لیے قومی شناختی کارڈ کو سنگل بنیادی شناخت بنا کر آڈٹ کرے گی، ٹاسک فورس سپلائی چین کی آٹو میشن بھی کرے گی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.