You are currently viewing ایف بی آر کے اصلاحاتی پروگرام کے تحت ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی 10 لاکھ سے زائد رقوم کی ادائیگی ای پیمنٹ کے ذریعے کرنے کا آغاز

ایف بی آر کے اصلاحاتی پروگرام کے تحت ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی 10 لاکھ سے زائد رقوم کی ادائیگی ای پیمنٹ کے ذریعے کرنے کا آغاز

فیصل آباد(ڈیسک)حکومتی ہدایات کی روشنی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے اصلاحاتی پروگرام کے تحت ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی 10 لاکھ سے زائد رقوم کی ادائیگی ای پیمنٹ کے ذریعے کرنے کا آغاز ہوگیاہے

۔کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ ایف بی آرفیصل آبادریجن کے ترجمان نے بتایا کہ ایف بی آر میں کی گئی اصلاحات کے تحت تمام ٹیکسوں اور کچھ صوبائی ٹیکسوں کی ادائیگی ای پیمنٹ کے ذریعے ہی ممکن ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سہولت بلا تعطل 24 گھنٹوں کیلئے دستیاب ہوگی کیونکہ اب فیٹف کے تحت وفاقی حکومت اور وزارت خزانہ نے ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی ادائیگی کیلئے ای پیمنٹ کو لازمی قرار دیدیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکس گزاروں نے اس نظام پر اعتمادکا اظہار کیا ہے اور اس سلسلہ میں ادائیگیوں کا عمل بھی حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر نظام میں شفافیت کیلئے اپنے اصلاحاتی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.