You are currently viewing ایف بی آر کا چوہدری فیملی کی شوگر ملز دفتر پر چھاپہ، ریکارڈ ضبط

ایف بی آر کا چوہدری فیملی کی شوگر ملز دفتر پر چھاپہ، ریکارڈ ضبط

لاہور (نیوز ڈیسک) چوہدری فیملی کی شوگر ملز کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس چوری پر چوہدری شوگر ملز کی آر وائے کے شوگر ملز کے لاہور آفس پر چھاپا مار کارروائی کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے مونس الٰہی اور پرویز الٰہی خاندان کی شوگر ملز کی الیکٹرانک ڈیوائسزاور ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آر وائے کے شوگر ملز پر منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے الزامات پہلے بھی لگتے رہے ہیں۔
الزام ہے کہ پرویز الٰہی اور ان کا خاندان ذخیرہ اندوزی کر کے ملک وقوم کے مفادات سے کھیل کر پیسہ بنا رہا تھا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کرپشن کے مختلف مقدمات میں زیر حراست ہیں جبکہ مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں اور ایف آئی اے کی جانب سے انہیں بیرون ملک سے وطن واپس لانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.