اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ماہ ستمبر میں ہدف سے 35 ارب روپے زائد ٹیکس وصول کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ستمبر میں 834 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا، جو ہدف سے 35 ارب روپے زائد ہے، ستمبر کا ٹیکس ہدف 799 ارب روپے تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 19 لاکھ افراد نے ٹیکس ریٹرن فائل کردیئے گئے۔
جولائی سے ستمبر تک 2041 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا، جولائی سے ستمبر تک ٹیکس ہدف 1977 ارب روپے تھا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 18 لاکھ 75 ہزار ٹیکس ریٹرن فائل ہوئے تھے۔