You are currently viewing ایف بی آر نے سگریٹ پر ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

ایف بی آر نے سگریٹ پر ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی حکومت نے مقامی سگریٹ پر ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت مقامی 9 روپے سے زائد قیمت کی سگریٹ پر 16.5 روپے اور 9 روپے سےکم قیمت کی سگریٹ پر 5 روپے 5 پیسےایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی ایک ہزار سگریٹ کی قیمت 9 ہزار سے زائد ہونے پر 16500 روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جب کہ مقامی ایک ہزار سگریٹ کی قیمت 9 ہزار یا کم ہونے پر 5 ہزار 50 روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7