You are currently viewing ایف بی آئی نے مفت چارجنگ پوائنٹس سے فون یا لیپ ٹاپ چارج کرنے والوں کو خبردار کردیا

ایف بی آئی نے مفت چارجنگ پوائنٹس سے فون یا لیپ ٹاپ چارج کرنے والوں کو خبردار کردیا

واشنگٹن (ڈیسک) امریکی تحقیقاتی ایجنسی (ایف بی آئی) نے مفت چارجنگ پوائنٹس سے فون یا لیپ ٹاپ چارج نہ کرنے کے حوالے سے اپنے شہریوں کو خبردار کردیا۔
فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر ان چارجنگ پوائنٹس کو ہیک کرکے شہریوں کے فون اور کمپیوٹرز میں وائرس یا ٹریکنگ سافٹ ویئر ڈال سکتے ہیں۔

ایف بی آئی نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ شرپسند عناصر نے عوامی یو ایس بی پورٹس کو استعمال کرتے ہوئے آپ کی الیکٹرانک ڈیوائسز میں وائرس یا مانیٹرنگ سافٹ ویئر ڈالنے کے طریقے بنا لیے ہیں۔
ایف بی آئی نے کہا کہ ایئرپورٹ، ہوٹل یا شاپنگ سینٹر میں مفت کے ڈیوائس چارجنگ اسٹیشنز کو استعمال نہ کریںبلکہ اپنا چارجر اور یو ایس بی کیبل خود لے کر نکلیں اور الیکٹرک پوائنٹ استعمال کریں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7