You are currently viewing ایف آئی اے کی پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کیلئے اپیل دائر

ایف آئی اے کی پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کیلئے اپیل دائر

لاہور (ڈیسک) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کے لئے سیشن کورٹ میں اپیل کر دی۔
ایف آئی اے نے اپیل میں موقف دیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا، پرویز الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنی ہیں، عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم نامہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پرویز الٰہی کو جسمانی ریمانڈ پر حوالے کرے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کی اپیل پر ایڈیشنل سیشن جج نے نوٹس جاری کرتے ہوئے چار جولائی کو جواب طلب کرلیا۔
ایک روز قبل ہی عدالت نے ایف آئی اے کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پرویز الٰہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
ایف آئی اے منی لانڈرنگ کی تفتیش کے سلسلے میں چوہدری پرویز الہٰی کے خاص گن مین اور فرنٹ مین محمد زمان کو بھی گرفتار کر چکی ہے۔