You are currently viewing ایف آئی اے نے آصف علی زرداری اور ان کے ہمشیرہ فریال تالپور کا نام”اسٹاپ لسٹ” میں ڈال دیا

ایف آئی اے نے آصف علی زرداری اور ان کے ہمشیرہ فریال تالپور کا نام”اسٹاپ لسٹ” میں ڈال دیا

اسلام آباد (ڈیسک) ایف آئی اے نے پاکستان پیپلز پارٹی کےشریک چیئر مین و سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کے ہمشیر ہ  فریال تالپور کا نام “اسٹاپ لسٹ” میں ڈال دیا ۔

  ایف آئی اے نے عبوری طور پر آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت 7 افراد کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیئے ہیں۔

ذرائع کےمطابق ایف آئی اے نے جن افراد کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا ہے ان میں نجی بینک کے سربراہ نصیر عبداللہ اور انور مجید کا نام بھی شامل ہے جو آصف زرداری کے قریبی دوست اور بزنس پارٹنر بھی ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب 7 افسران کےنام بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کی جانب سے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حکم پر عارضی طور پر اسٹاپ لسٹ بنائی ہے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کمیٹی کے اجلاس تک یہ افراد اسٹاپ لسٹ میں شامل رہیں گے اور کمیٹی کی منظوری کےبعد ان کےنام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی منظوری سے اسٹاپ لسٹ ایسے افراد کے لیے بنائی گئی ہے جو فوری طور پر قانون کو مطلوب ہوں اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا لازمی ہو۔

دوسری جانب ایف آئی اے نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کا نام ’اسٹاپ لسٹ‘ میں ڈالنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دیگر 7 افراد کے نام بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں جن میں چیئرمین سمٹ بینک نصیرعبداللہ لوتھا، اےجی مجید اور انور مجید کا نام بھی شامل ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت اسٹاپ لسٹ میں شامل افراد بیرون ملک نہیں جاسکیں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.