You are currently viewing ایشین گیمز مینز ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان اور  بنگلہ دیش   کل آمنے سامنے

ایشین گیمز مینز ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان اور بنگلہ دیش کل آمنے سامنے

جکارتہ (ڈیسک) پاکستان کی ہاکی ٹیم اٹھارہویں ایشین گیمز مینز ہاکی ٹورنامنٹ میں اپنا پانچواں اور آخری گروپ میچ کل منگل بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

 اس سے قبل پاکستان نے اپنے مسلسل چوتھے گروپ میچ میں ملائیشیا کو 4-1 گولز سے شکست دے کر نہ صرف مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی بلکہ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے، اس میچ میں اعجاز احمد نے دو جبکہ مبشر علی اور محمد عرفان نے ایک، ایک گول کر کے ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا پانچواں اور آخری گروپ میچ کل  منگل کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.