You are currently viewing ایشین افریقن لیگل کنسلٹیٹو آرگنائزیشن کے 57 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے،ترجمان

ایشین افریقن لیگل کنسلٹیٹو آرگنائزیشن کے 57 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے،ترجمان

 اسلام آباد(ڈیسک)وزارت قانون وانصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر قانون وانصاف ڈاکٹر فروغ نسیم ایشین افریقن لیگل کنسلٹیٹو آرگنائزیشن (آلکو) کے 57 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

یہ اجلاس 8 سے 12 اکتوبر 2018 ء کو جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقد ہونا ہے۔ وفاقی وزیر نے یہ فیصلہ بعض خصوصی امور کی انجام دہی کے سلسلے میں کیا ہے۔ ان امور میں ’’100 دنوں کیلئے خصوصی اصلاحات‘‘ اور وفاقی حکومت کی طرف سے اختیار کئے گئے کفایت شعاری کے اقدامات شامل ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.