You are currently viewing ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس

ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس

لاہور (نیوز ڈیسک) ایشیا کپ کی تیاریوں کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں پنجاب حکومت، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب حکومت اور پی سی بی کے درمیان مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔
یاد رہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایشیا کپ کے 3 میچز شیڈول ہیں جبکہ ماضی میں پاکستان سپر لیگ کے دوران لائٹس ودیگر اخراجات پر پی سی بی اور پنجاب حکومت میں تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔