لاہور (ڈیسک) ایشیا کپ کے انعقاد کے حوالے سے دھند چھٹنے لگی ہے، پی سی بی کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایونٹ کا انعقاد ممکن نظر آنے لگا ہے ۔
بھارت کی جانب سے ایشیا کپ کے میچز پاکستان میں نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز پیش کی تھی جس کے تحت کچھ میچز پاکستان کے گرائونڈز میں جب کہ بھارتی میچز کسی دوسرے ملک میں کھیلے جانے تھے۔
کچھ روز پس و پیش کی کیفیت میں رہنے کے بعد بالآخر بھارت نے پاکستان تجویز کے سامنے سر تسلیم خم کر لیا ہے، اور ہائبرڈ ماڈل کے تحت میچز کے انعقاد پر اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کے چار میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔
دیگر میچز کے لیے وینیو کیا ہو سکتے ہیں ا س کے بارے میں ابھی حتمی طور پر کہنا مشکل ہے۔
کچھ ہی روز میں بقیہ میچز کے حوالے سے فیصلے بھی سامنے آ جائیں گے۔
