اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ رقم بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کے لیے استعمال ہوگی جس سے پنجاب اورکے پی میں بجلی کا ترسیلی نظام بہتربنایا جائے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہےکہ منصوبوں سے ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو وسعت دی جائے گی اور منصوبوں سے نیشنل گرڈ کی ترسیلی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی جبکہ پنجاب میں ٹرانسمیشن کے نقصانات کو بھی کم کیا جاسکے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق جامع اورپائیدار اقتصادی ترقی کے لیے قابل اعتماد بجلی کی فراہمی ضروری ہے۔