You are currently viewing ایشاہ شاہ نامی بھارتی لڑکی نسیم شاہ کی دیوانی ہوگئی

ایشاہ شاہ نامی بھارتی لڑکی نسیم شاہ کی دیوانی ہوگئی

کولمبو (نیوز ڈیسک) ایشیا کپ سپر فور مرحلہ میں پاک بھارت میچ کے لیے آئی ایشا شاہ نامی بھارتی لڑکی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی دیوانی ہوگئی۔
نسیم شاہ کی بھارتی فین ایشا شاہ پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے گزشتہ روز بھارت کے شہر ممبئی سے کولمبو پہنچی۔
میچ معطل ہونے کے بعد ایشا شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران فاسٹ بولر کے قصیدے پڑھتے ہوئے کہا کہ ”خدا نے بنایا تو کیا بنایا نسیم شاہ بنایا“۔
بھارتی لڑکی کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ بہت خوبصورت ہیں ان کی Reels بھارت میں بھی ٹرینڈ کرتی ہیں، میرا نہیں خیال کسی کی خوبصورتی کی تعریف کرنا کوئی گنا ہ ہے؟
بھارتی لڑکی نے کہا کہ نسیم شاہ سمیت پاکستان کے سارے کھلاڑی بھارت حتیٰ کہ پوری دنیا میں مشہور ہیں۔
ایشا شاہ کا کہنا تھا کہ وہ میچ دیکھنے ایک بار پھر اسٹیڈیم پہنچے گی جس پر ان کے ساتھی نے صحافی سے آج فاسٹ بولر سے ایشا شاہ کی ملاقات کروانے کی درخواست کی۔
ایشا شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں سارے کھلاڑی اچھے ہیں لیکن میرا فیورٹ نسیم شاہ ہے۔