You are currently viewing ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو دنیا میں ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھرے، وزیر اعظم

ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو دنیا میں ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھرے، وزیر اعظم

اسلام آباد (ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان  نے کہا ہےکہ ہم ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو دنیا میں ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھرے۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاکستان میں انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سیکٹر کی تشکیل نو سے متعلق “ری سیٹنگ اینڈ ریبووٹنگ” سمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں روزگار کے بہت مواقع ہیں۔پاکستان کی نوجوان نسل کو ہنر مند بنانے کی ضرورت ہے۔ حکومت پاکستان کو خود انحصار ملک میں بدلنا چاہتی ہے۔ حکومت انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کے لیے سازگار ماحول اور تعاون فراہم کے گی۔

وزیراعظم  عمران خان  نے انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی پر سیمینار کرانے پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی تعریف کی ۔

وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی سیمنار برائے ریبووٹنگ میں شرکت کی۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید  اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔

خیال رہے کہ زشتہ  مالی سال کے 11 ماہ میں پاکستان کی انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سروسز کی برآمدات میں 20 اعشاریہ 75 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.