You are currently viewing ایران کے سعودی تنصیبات حملے میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آ سکا،روسی صدر

ایران کے سعودی تنصیبات حملے میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آ سکا،روسی صدر

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:03/10/2019 17:27
  • Reading time:1 mins read

ماسکو(ڈیسک)روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ  سعودی تیل تنصیبات پرحملے میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آ سکا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہیں لیکن الزام ایران پر ڈالنے کے خلاف ہیں۔ روسی صدر نے کہا کہ حملے میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ایرانی صدرنے انہیں بتایا کہ تہران کا سعودی تنصیبات پر حملے سے کوئی لینا دینا نہیں، حملے کا الزام ایران پر ڈالنے کے خلاف ہیں۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن ماسکو میں توانائی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.