واشنگٹن (ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہناہےکہ ایران کے تخریبی کردار کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ مل کرکام کریں گے
مریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے رویے کا مقابلہ کرنے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ پومپیو نے جمعرات کے روز کہا کہ انہوں نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے “نتیجہ خیز” ملاقات کی ہے۔ جمعرات کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ کی سربراہی میں ایک وفدنے امریکی حکام سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں شام کی صورت حال اور اس حوالے سے سامنے آنے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔