تہران (ڈیسک)ایران کی نالج بیسڈ کمپنی نے آئی او ٹی کی بنیاد پر سمارٹ فارمنگ سسٹم پرعمل درآمدکامیاب تجربہ کیا ہے۔
ایران کی نالج بیسٹ منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ فریبرز نژاد دادگر نے ارنا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آءاو ٹی ٹیکنالوجی کے استعمال سے کاشتکاروں کو کاشت کئے جانے والے بیج، اس کی مقدار، کاشت کے وقت اور فصل کی مقدار اور کٹائی کے بارے میں معلومات حاصل ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے کاشتکار فارم بیسٹ سینسرز کے بارے میں دور سے ہی سمارٹ فون کا استعمال کر کے گرافک اور یا ویڈیو تصاویر سے اطلاعات حاصل اور ضروری اقدامات اور فیصلے کر سکتا ہے۔ زرعی شعبے میں قائم کئے جانے والے اس سسٹم کو مختلف امور منجملہ اسمارٹ آبیاری، نقصان میں کمی اور اچھی پیداوار، ماہی گیری و مویشیوں کے امور میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔