You are currently viewing ایران میں دہشت گردوں کا حملہ، اہلکاروں سمیت 5 افراد قتل، 15 شہری زخمی

ایران میں دہشت گردوں کا حملہ، اہلکاروں سمیت 5 افراد قتل، 15 شہری زخمی

  • Post author:
  • Post category:جرم / دنیا
  • Post last modified:19/11/2022 19:24
  • Reading time:1 mins read

تہران (ڈیسک) ایران کے صوبے خوزستان میں دہشت گردوں کے حملے میںسیکورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 15 شہری زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دہشتگردی کا واقعہ جنوب مغربی شہر ایذہ میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے مصروف ترین مارکیٹ میں شہریوں کو نشانہ بنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی۔ قبل ازیں گزشتہ ماہ بھی ایران کے شہر شیراز میں مزار پر ہونے والے حملے میں 15 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ مذکورہ حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم داعش نے قبول کی تھی ۔