اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دفتر خارجہ کے ذرائع نے پاکستانی سرزمین پر ایرانی فورسز کی کارروائی کو گمراہ کن پروپیگنڈا قرار دیا۔
یاد رہےکہ ایرانی میڈیا ادارے نے ایرانی فورسز کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ دہشت گرد حملوں میں ملوث جیش العدل کے سرغنہ اسماعیل شاہ بخش کو ساتھی سمیت مارا گیا ہے۔
ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق ایسا کوئی واقعہ پیش آیا نہ سرکاری ایرانی میڈیا نے اسے رپورٹ کیا۔
ذرائع کے مطابق آپریشن ”مرگ بر سرمچار“ کی خفت مٹانے کے لیے اسمگلرز کی کراس فائرنگ کو فالس فلیگ آپریشن کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے ۔