You are currently viewing ایدھی فائونڈیشن کی زلزلہ سے تباہ شہروں میں فلاحی سرگرمیاں

ایدھی فائونڈیشن کی زلزلہ سے تباہ شہروں میں فلاحی سرگرمیاں

کراچی (ڈیسک) ایدھی فائونڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی کی زیر نگرانی حال ہی میں ترکیہ میں آ نے والے زلزلے کے باعث تباہ شدہ شہروں میں فلاحی سرگرمیاں جاری ہیں۔
ایدھی فائونڈیشن پاکستان سے جاری اعلامیہ کے مطابق ترکیہ کے جنوبی صوبے ہاتے میں 1000متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔اب تک20 ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جا چکا اور مزید فلاحی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
جن متاثرہ کیمپوں میں کھانا پکانے کی سہولت موجود نہیں وہاں فری کچن بھی قائم کردئیے گئے ہیں۔
مزید فیصل ایدھی نے دنیا بھر کے لوگوں اور پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ ایدھی فائونڈیشن اس نیک مشن میں کھلے دل سے عطایات کی اپیل کی ہے تاکہ ترکیہ اور شام کے متاثرہ خاندانوں کی مزید مدد کی جاسکے۔