You are currently viewing ایتھوپیا میں تشدد، 2 لاکھ افراد کی نقل مکانی کا خدشہ ہے،اقوام متحدہ

ایتھوپیا میں تشدد، 2 لاکھ افراد کی نقل مکانی کا خدشہ ہے،اقوام متحدہ

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:21/11/2020 14:17
  • Reading time:1 mins read

جنیوا(ڈیسک)اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ ایتھوپیا میں حکومت اور متنازع علاقے ٹیگرائے کے درمیان جاری محاذ آرائی کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر ہوسکتے ہیں۔

یو این ایچ سی آر کے ایک عہدیدار نے انکشاف کیا کہ بین الاقوامی تنظیم کی ایجنسیاں 6 مہینوں میں سوڈان میں 2لاکھ مہاجرین کی آمد کی تیاری کر رہی ہیں،یہ لوگ ایتھوپیا میں جاری تشدد کے نتیجے میں وہاں سے فرار ہوسکتے ہیں۔ایکسل بیسٹشاپ نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے تمام ایجنسیوں کے ساتھ مل کر ایک رد عمل کا منصوبہ تیار کیا ہے جس میں تقریبا 20 ہزار افراد کی فوری امداد کا پروگرام بنایا گیا تھا جبکہ ہمارے پاس اس وقت قریب 31 ہزارافراد رجسٹرڈ ہیں۔ لہذا یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جس کا ہم نے تصور کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ منصوبوں میں نئی تعداد تقریبا 200 ہزار ہے۔اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسیوں نے ایتھوپیا میں عارضی طور پر جنگ بندی اور انسانی بنیادوں پر جنگ زدہ علاقوں تک امدادی اداروں?کو رسائی دینے کا مطالبہ کیا تاکہ دو ہفتوں کی لڑائی کے بعد عام شہریوں تک رسائی حاصل ہوسکے گی۔جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے ترجمان بابر بلوچ نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر راستے کھولنے کی اجازت دینے کے لیے فوری اور عارضی فائر بندی کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسیوں نے سوڈان میں بڑھتی ہوئی مہاجرین کی خوراک کی ضرورت، پناہ گاہوں اور دیگر فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دو سو ملین ڈالر کی درخواست بھی کی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.