ایبٹ آباد(ڈیسک)ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی کمسن اور بغیرہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری ہیں، دوران کارروائی سینکڑوں موٹر سائیکلیں مختلف تھانوں میں بند کر دی گئیں۔
ڈی آئی جی ہزارہ میر ویس نیاز کے حکم پر ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کا کمسن اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بڑے پیمانہ پر آپریشن جاری ہے، اس حوالہ سے زیر نگرانی ڈی ایس پیز کے ایبٹ آباد شہر، حویلیاں، سلہڈ، مری روڈ، سپلائی، میزائل چوک منڈیاں، جناح آباد اور قلندرآباد میں ٹریفک پولیس ایبٹ آباد نے ناکہ بندیاں لگا کر کم عمر اور بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کے سینکڑوں موٹر سائیکلوں کو تین یوم کیلئے مختلف تھانوں اور ٹریفک وارڈن آفس بند کر دیا ہے جو تین یوم کے بعد والدین یا سکول ٹیچر کی طرف سے بیان حلفی دینے کے بعد چھوڑیں جائیں گئے۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اگر موٹر سائیکل سوار دوبارہ اسی طرح کے جرم میں ملوث پایا گیا تو اس کا موٹر سائیکل 10 یوم کیلئے بند کیا جائے گا اور یہ سلسلہ تاحکم ثانی افسران بالا جاری رہے گا۔