You are currently viewing ایئرلائن ملازمین پر فائرنگ میں رینجرز کا نام نہ لیا جائے، نثار کھوڑو
MS 02

ایئرلائن ملازمین پر فائرنگ میں رینجرز کا نام نہ لیا جائے، نثار کھوڑو

  • Post author:
  • Post category:کراچی
  • Post last modified:05/02/2016 10:24
  • Reading time:1 mins read

وزیرتعلیم سندھ نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ میں رینجرز کو موردِ الزام نہ ٹہرایا جائے بلکہ ضروری ہے کہ معاملے کی اچھی طرح چھان بین کرلی جائے۔
گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری اسکول گلشن اقبال میں طالبات میں وظائف کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر تعلیم سندھ نثار احمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ رواں سال ایک ارب روپے طالبات کے وظائف کے لیے مختص کیے گئے ہیں تاکہ سرکاری اسکولوں کی ساڑھے 3 لاکھ سے زائد طالبات میں وظائف تقسیم کیے جائیں گے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پی آئی اے کے احتجاجیوں پر فائرنگ اور تشدد کرنے کے احکامات نہیں دیے، ملازمین پر فائرنگ کے حوالے سے معاملے کی تحقیقات کرنا لازمی ہے۔ تحقیقات سے پہلے کسی پر سنگین الزام لگانا ٹھیک نہیں۔