You are currently viewing اگر بیورو کریسی کی  رکاوٹیں ختم نہ ہوئیں تو سب کو بے نقاب کروں گا، گورنر پنجاب

اگر بیورو کریسی کی رکاوٹیں ختم نہ ہوئیں تو سب کو بے نقاب کروں گا، گورنر پنجاب

لاہور (ڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہےکہ بیورو کریسی کی چند کالی بھیڑوں سے کوئی دلچسپی نہیں اگر رکاوٹیں ختم نہ ہوئیں تو سب کو پریس کانفرنس میں بے نقاب کروں گا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  ہم پینے کے صاف پانی کے منصوبے پر کام کررہے ہیں لیکن اس منصوبے میں بیوروکریسی رکاوٹیں ڈال رہی ہے، بیورو کریسی نہیں چاہتی کہ عوام کو صاف پانی ملے۔

گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ بیور وکریسی کے ساتھ آخری میٹنگ کروں گا، انہیں بیورو کریسی کی چند کالی بھیڑوں سے کوئی دلچسپی نہیں اگر رکاوٹیں ختم نہ ہوئیں تو سب کو پریس کانفرنس میں بے نقاب کروں گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.