You are currently viewing اکثریتی پارٹی کو حکومت بنانے دیا جائے، محمود خان اچکزئی

اکثریتی پارٹی کو حکومت بنانے دیا جائے، محمود خان اچکزئی

چمن (نیوز ڈیسک) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے مطالبہ کیا ہےکہ پاک افغان سرحد پر آباد قبائل کو پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔
چمن میں باب دوستی پر دھرنے سے خطاب میں محمود اچکزئی نے کہا کہ ہم پاکستان اور افغانستان کے درمیان ویزا پاسپورٹ پر آمدورفت کےخلاف نہیں، پاک افغان بارڈر پر ہماری آدھی زمین اور قبرستان دوسری طرف ہے، ایسے میں کیا روزانہ ہزاروں افراد کا ویزا پاسپورٹ پر آنا جانا ممکن ہے؟
محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ 4 ماہ سے زائد عرصہ سے 40 ہزار لوگ سرد موسم میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں، 4 ماہ سے افغانستان اور سینٹرل ایشیا کے لیے تجارت معطل ہے، بلوچستان کے کئی اضلاع کے 3 لاکھ افراد کا روزگار بند ہوگیا ہے۔
سربراہ پشتونخوا میپ کا کہنا تھا کہ ہم طاقتور اور مضبوط پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں، عوام کے ووٹوں سے منتخب پارلیمنٹ اور آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں، عوام کی طاقت پر بھروسہ کیا جائے، عقل کا تقاضہ ہےکہ اکثریتی پارٹی کو حکومت بنانےدیا جائے۔
محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور آراوز سے مطالبہ ہے ضمیرکا سودا نہ کریں، آر اوز عدالت میں جا کر اصل نتائج والا فارم بتادیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.